کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈکس کس سطح پر پہنچ گیا؟ آپ بھی جانیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رحجان رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج (جمعہ)کو جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈکس 44ہزار825 کی سطح پر تھا۔100 انڈکس کی بلند ترین سطح 45ہزار149 ریکارڈ کی گئی جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو100 انڈکس 45ہزار18 کی سطح پر تھا۔