پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا
پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ (@OfficialDPRPP)   نامعلوم ملزمان کی جانب سے ہیک کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہیکرز نے آج صبح(جمعے کو) اکاؤنٹ ہیک کیا،بحالی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام جاری ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک معاون اکاؤنٹ پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ مذکورہ اکاؤنٹ ٹوئیٹر انتظامیہ کی جانب سے آفیشلی ویریفائیڈ اور بلیو ٹک کا حامل ہے اور اس کے لگ بھگ ساڑھے نو لاکھ کے قریب فالوورزہیں۔نامعلوم ہیکرز نے جمعے کی صبح پنجاب پولیس کا آفیشل اکاؤنٹ ہیک کیا ہے جس کی بحالی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد اسے بحال کروایا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -