'دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، لاہور دھماکے کے بعدآرمی چیف کا بیان

'دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، لاہور دھماکے کے بعدآرمی چیف کا بیان
'دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، لاہور دھماکے کے بعدآرمی چیف کا بیان

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج پرعزم ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج  کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار، پولیس، بہادر قبائلیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

قومی -