یورپی  یونین نے افغانستان میں  سفارت خانہ کھول لیا

یورپی  یونین نے افغانستان میں  سفارت خانہ کھول لیا
یورپی  یونین نے افغانستان میں  سفارت خانہ کھول لیا

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی یونین نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اور انسانی صورت حال کیلئے قائم کی گئی ہے۔ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں ، افہام و تفہیم کے بعد سفارت خانہ کھولا گیا ہے۔

 یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔ یہ بات واضح طور پرافغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کو بھی بتا دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -