سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، تیسرے میچ کا نیتجہ سامنے آگیا

سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، تیسرے میچ کا نیتجہ سامنے آگیا
سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، تیسرے میچ کا نیتجہ سامنے آگیا

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے تیسرے اور فائنل ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 184 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو ،ایک سے اپنے نام کرلی۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 25 ویں اوور میں 70 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔اوپننگ بلے باز کیٹانو 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے وینڈرے نے چار جبکہ مینڈس اور چمیرا نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے ناسانکا 55 اور اسلانکا 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے نگراوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

مزید :

کھیل -