دولہا نے اپنی شادی پر انسانیت کی مثال قائم کردی، ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

دولہا نے اپنی شادی پر انسانیت کی مثال قائم کردی، ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد ...
دولہا نے اپنی شادی پر انسانیت کی مثال قائم کردی، ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

  

دِسپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں ایک نوجوان نے اپنی شادی کے دن انسانیت کیلئے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی اس کے جذبے کو داد دیں گے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع دارنگ  سے تعلق رکھنے والے نوجوان فینڈرا دیکا نے اپنی شادی کے روز شادی ہال میں ہی بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کروادیا۔ خون عطیہ کرنے میں پہل دولہا نے خود کی جس کے بعد شادی میں شریک مہمانوں کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات دیے۔

دولہا کا کہنا تھا کہ اپنی شادی کے موقع پر خون عطیہ کرکے انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ، یہ ایسی خوشی ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،  وہ مزید لوگوں سے بھی اپیل کریں گے کہ خون کے عطیات دیں کیونکہ اس سے کسی کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -