بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
 بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا تھا جو جنوبی افریقہ نے تین  وکٹوں کے نقصان پر49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا ۔ڈی کوٹ 66 گیندوں پر 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دیگر بلے بازوں میں جان من میلان نے 108 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔وینڈرسن اور ایڈن مارکرم 37،37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، شردل ٹھاکر اور چہل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارت کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی صفر رنز  پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت85 اورکپتان کے ایل راہول 55 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں دو ،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل -