"بلغاریہ اور رومانیہ سے فوری نکل جاؤ" روس نے نیٹو کو خبردار کردیا

"بلغاریہ اور رومانیہ سے فوری نکل جاؤ" روس نے نیٹو کو خبردار کردیا
سورس: Pixabay

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے  دی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو خبردار کیا ہے کہ وہ رومانیہ اور بلغاریہ سے نکل جائے  اور واپس اپنی سنہ 1997 کی سرحدوں پر لوٹ جائے۔

روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو مغربی ممالک سے جو سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نیٹو فورسز رومانیہ اور بلغاریہ سے نکل جائیں۔  ماسکو نے نیٹو سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلاک کو مزید بڑھانے سے گریز کرے اور 1997 کی سرحدوں تک محدود رہے ۔

بلغاریہ اور رومانیہ نے 1997 کے بعد نیٹو کا اتحاد جوائن کیا ہے تو ان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ تمام غیر ملکی افواج، ہتھیار اور فوجی تنصیبات کو ان دونوں ملکوں سے نکالا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -