بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا : راجا بشارت

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا : راجا ...
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا : راجا بشارت

  

لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ سانحہ انارکلی میں دو ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق راجا بشارت نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ملک سےفرارہوگیا ہے، مرکزی ملزم کو واپس لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنےکی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ چندروز قبل دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے داتادربار کے علاقے میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد مقدمہ میں مشہور جواری میاں وکی کو نامزد کیا گیا جو کہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -