کورونا کیسز کا پھیلاؤ،این سی او سی نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا کیسز کا پھیلاؤ،این سی او سی نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ ...
کورونا کیسز کا پھیلاؤ،این سی او سی نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کرونا وائرس کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ٹیسٹ نتائج پر تعلیمی اداروں میں اگلے 2 ہفتوں کے لیے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔صوبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی، اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ 12 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو 100 فی صد ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

قومی -