شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل قرار دے دیا

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل قرار دے دیا
شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ترکش سپہ سالار ارطغرل قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، وہ نمبر ون پلیئر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سے میں لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہوں، عاطف رانا اور عاقب جاوید نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -