عراق میں داعش کا حملہ،  دہشت گردوں نے اتنے فوجیوں کو نیند میں ہی قتل کردیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

عراق میں داعش کا حملہ،  دہشت گردوں نے اتنے فوجیوں کو نیند میں ہی قتل کردیا کہ ...
عراق میں داعش کا حملہ،  دہشت گردوں نے اتنے فوجیوں کو نیند میں ہی قتل کردیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
سورس: Wikimedia Commons

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے عراق کی فوجی چھاؤنی پر حملہ کرکے  سوئے ہوئے 11 فوجیوں کو نیند میں ہی قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے بغداد کے شمال میں آرمی کی بیرسک پر حملہ کیا اور 11 فوجیوں کو قتل کردیا۔ عراق کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ العظیم ضلع میں کیا گیا۔ خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حملہ رات کو تین بجے کیا گیا جس کے دوران حملہ آوروں نے فوجیوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ حالیہ مہینوں کےدوران عراقی فوج پر کیا گیا سب سے بڑا حملہ ہے۔ داعش کو سنہ 2017 میں عراق میں شکست دے گئی تھی تاہم اس کے سلیپر سیلز آج بھی ملک میں متحرک ہیں اور کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -