چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 10 بھارتی گرفتار

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 10 بھارتی گرفتار
چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 10 بھارتی گرفتار
سورس: Creative Commons

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاریاں پوری ریاست میں کیے گئے "آپریشن پی ہنٹ" کے دوران کی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کا آغاز 16 جنوری کو کیا گیا جس کے دوران چائلڈ پورنو گرافی کے حوالے سے 161 مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان سے 186 ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران  پتا چلا کہ یہ ایک بڑا نیٹ ورک ہے جو ایک دوسرے سے پیئر ٹو پیئر  ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی ڈیوائسز میں چائلڈ پورنو گرافی کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں ریپ، انسیسٹ، گھریلو تشدد اور مختلف عوامی مقامات پر بچوں کی جنسی ہراسانی شامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -