سانحہ مری، حمزہ شہباز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

سانحہ مری، حمزہ شہباز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
سانحہ مری، حمزہ شہباز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قوم پر پی ٹی آئی کا عذاب مسلط ہے، سانحہ مری رپورٹ کوقوم کے ساتھ سنگین مذاق سمجھتا ہوں، اصل کرداروں تک پہنچنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ سانحہ مری نے قوم کے دل چھلنی کر دیے ۔ حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں ، جہاں پر واقعہ ہوا وہاں کون لوگ تھے؟ حب ٹرین حادثہ ہوا 70 لوگ جل گئے کسی کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا ، بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ  مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، تبدیلی سرکار نے عوام کو منی بجٹ میں 350 ارب روپے کا ٹیکہ لگادیا اور حکمرانوں کے پاس باتوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ آج کسان پریشان ہے، رل گیا ہے ، سب رو رہے ہیں ، کھاد بلیک ہو گئی ہے ، ایک بوری نہیں مل رہی ۔سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا گیا ، معیشت کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے، عمران نیازی کو آج بھی شریف فیملی کی یاد ستاتی ہے، عمران نیازی کوعوام اوراللہ کی عدالت میں حساب دینا پڑے گا، ان کو پتلی گلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔

مزید :

قومی -