بڑی طاقتوں میں مخاصمت سے اسلحے کی دوڑ کا خدشہ ہے، پاکستان نے دنیا کو خبردار کردیا

بڑی طاقتوں میں مخاصمت سے اسلحے کی دوڑ کا خدشہ ہے، پاکستان نے دنیا کو خبردار ...
بڑی طاقتوں میں مخاصمت سے اسلحے کی دوڑ کا خدشہ ہے، پاکستان نے دنیا کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی طاقتوں کی دشمنی، نئے اور پرانے تنازعات اور ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے لیے خود کو تیار کرلے،  بڑی طاقتوں میں مخاصمت سے اسلحے کی دوڑ کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(یو این جی اے) کے نئے سال کے پہلے اجلاس میں پاکستان کےمستقل سفیر منیر اکرم نے یو این جی اے کےصدر کو یقین دہانی کروائی کہ اسلام آباد ان کی مہم کی مکمل حمایت کرتا ہے اوران سےتعاون کرتے ہوئے اس مہم کی حقیقت کو فروغ دے گا تاہم انہوں نے جنرل اسمبلی میں یہ یاد دہانی بھی کروائی کہ حقیقی دنیاسےعلیحدگی اختیار نہیں کی جاسکی،بڑی طاقتوں سمیت دنیابھرمیں عالمی تنازعات کامشاہدہ کررہےہیں،پرانے تنازعات کے ساتھ ہتھیاروں کی نئی دوڑ بھی جاری ہے۔

 پاکستانی سفیر نےکہا کہ دنیا کےمختلف حصوں میں نئےفوجی اتحاد قائم ہورہےہیں،افسوس یہ ہے کہ اقوام متحدہ ان کی حد سے غائب ہے،ہمیں امن کے ایجنڈے کی بجائےاس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہےکہ اقوام متحدہ دنیا میں کس طرح امن کی تعمیر نو میں تعاون کرسکتا ہے؟اس تعمیر نو کی بنیاد یو این چارٹر کے اصولوں ،بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ہونی چاہیے، ہم آج بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش عالمی اور کثیر الجہتی خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور صرف امید پر زندہ ہیں۔

پاکستانی سفیر نے جنرل اسمبلی کے صدر کو یاد دہانی کروائی کہ مضبوط اقوام متحدہ صرف بحث اور مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ہی ضروری نہیں بلکہ انسانی ضمیروں کی ترجمانی اور ان الفاظ پر عمل درآمد کے لیے بھی لازمی ہے۔

مزید :

قومی -