بڑے افریقی ملک میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پھٹ گیا، 17 افراد ہلاک، ہر طرف تباہی پھیل گئی

بڑے افریقی ملک میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پھٹ گیا، 17 افراد ہلاک، ہر طرف ...
بڑے افریقی ملک میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پھٹ گیا، 17 افراد ہلاک، ہر طرف تباہی پھیل گئی
سورس: Twitter

  

آکرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک گھانا میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لدا ٹرک معدنیات کی کانوں کے شہر بوگوسو جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔  جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی اور دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ افسوسناک حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 42 کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ دھماکہ ایک الیکٹرک گرڈ کے قریب ہوا جس کے باعث زیادہ تباہی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پورے علاقے میں پھیلی خوفناک تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -