چین کو قابو کرنے کیلئے  امریکہ کا تائیوان کو ایسا ہتھیار دینے کا فیصلہ  کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

چین کو قابو کرنے کیلئے  امریکہ کا تائیوان کو ایسا ہتھیار دینے کا فیصلہ  کہ ...
چین کو قابو کرنے کیلئے  امریکہ کا تائیوان کو ایسا ہتھیار دینے کا فیصلہ  کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا
سورس: Instagram

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے تائیوان کو جدید ترین ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق  بعض امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ تائیوان کو جلد از جلد ایف 16 طیاروں کی کھیپ پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک اس کا کوئی طریقہ کار متعین نہیں کیا گیا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ یہ ایف 16 طیاروں کا 70 واں بلاک ہے جو زیادہ جدید صلاحیتوں کا حامل ہے۔  ابتدائی معاہدے کے مطابق انہیں 2026 کے آخر تک تائیوان کو دیا جانا ہے تاہم اب اس میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

تائیوان کا سنہ 2019 میں امریکہ کے ساتھ 66ایف 16 سی ڈی بلاک 70  کی فراہمی کا معاہدہ آٹھ ارب ڈالر میں ہوا تھا۔  یہ کھیپ ملنے کے بعد تائیوان ایف 16 طیارے رکھنے والا  ایشیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا جس کے پاس ان طیاروں کی تعداد 200 ہوجائے گی۔

ایف 16 تیار کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے مطابق بلاک 70 کے طیاروں میں نئی ایویونکس ، جدید کاک پٹ اور جدید ترین انجن انسٹال کیے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -