طالبہ پر تشدد کی ویڈیو کا معاملہ، ملزمان کی عبوری ضمانت منظو ر

طالبہ پر تشدد کی ویڈیو کا معاملہ، ملزمان کی عبوری ضمانت منظو ر
طالبہ پر تشدد کی ویڈیو کا معاملہ، ملزمان کی عبوری ضمانت منظو ر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہو ر کی مقامی عدالت نے نجی سکول میں طالبہ پر تشدد  کیس  میں نامزد طالبات کی  عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست  منظور کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق سیشن کورٹ میں تشد دکیس میں نامزد طالبات کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر  کی گئی ، عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک نے درخواست دائر کی،  درخواست میں  تشدد میں نامزد طالبات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعی کی بیٹی خود نشے کی عادی ہے ،  اور ہمیں بھی نشے پر لگانا چاہتی تھی۔ 

سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی اور پولیس کو طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ، اور ملزمان کو 50، 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -