فیصل آباد، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
فیصل آباد، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

  

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کنجوانی کےعلاقےگڑھ فتح شاہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی و ی چینل "جیو نیوز"کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کی رہائشی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والا  جوڑا دوست کے پاس عارضی مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ زیادتی کےبعد نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات بھی چھین لیے۔ 

 لڑکی سے زیادتی کا واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا جس کے بعد 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔

مزید :

جرم و انصاف -