اقوام متحدہ کے واجبات ادا نہ کرنے پر لبنان سمیت 6 ممالک کو ووٹنگ کے حق سے محروم کردیا گیا

اقوام متحدہ کے واجبات ادا نہ کرنے پر لبنان سمیت 6 ممالک کو ووٹنگ کے حق سے ...
اقوام متحدہ کے واجبات ادا نہ کرنے پر لبنان سمیت 6 ممالک کو ووٹنگ کے حق سے محروم کردیا گیا

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سالانہ واجبات ادا نہ کرنے پر لبنان سمیت چھ ممالک  کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق سے محروم کردیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا حق واپس حاصل کرنے کیلئے لبنان کو اپنے ذمے واجب الادا 1.8 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ لبنان کے علاوہ جن ممالک کا ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے ان میں جنوبی سوڈان، ڈومینیکا، ایکویٹوریل گنی، وینزویلا اور گبون شامل ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت، کوئی ملک اس وقت  اپنا ووٹ کھو سکتا ہے  جب  اس کے ذمے  کم از کم دو سال کے عطیات کے بقایا جات ہوں، جب تک کہ وہ اس بات کا ثبوت نہیں دکھاتا کہ وہ اپنے کنٹرول سے باہر وجوہات کی بنا پر ادائیگی نہیں کر سکتا۔ لبنان 2019 سے معاشی افراتفری کا شکار ہے، جب اس کا مالیاتی نظام کئی دہائیوں کے ناجائز اخراجات، بدانتظامی اور بدعنوانی کے بعد منہدم ہوگیا تھا۔

لبنان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ قرض کی ادائیگی 'فوری طور پر اس طریقے سے کی جائے گی جس سے اقوام متحدہ میں لبنان کے حقوق کا تحفظ ہو۔'

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -