لاہور پولیس کی تجاوزات کیخلاف مہم جاری، 32 افراد گرفتار

Jan 21, 2025

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے تجاوزات کے خلاف حالیہ جاری مہم میں 32افرادکو گرفتار کیا تجاوزات کے مرتکب عناصرکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے جاری بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں نا جائز تجاوزات کے18،سول لائنزمیں 07، صدرمیں 04، سٹی ڈویژ ن میں 01 اوراقبال ٹاون میں  2ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور معاونت کر رہی ہے  تجاوزات کے خلاف آپریشن سے ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنایا جا رہا ہے  ناجائز تجاوزات کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے  تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مدد ملے گی  ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے تجاوزات سے گریزکریں۔

مزیدخبریں