شادی سے بچنے کیلئے خو د کو گولی مارنے والا نوجوان گرفتار

Jan 21, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین، نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ڈی آئی جی آپریشنز  کے مطابق گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا اور تحقیقات کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیاایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی تھی جس پر زخمی نوجوان علی حیدر کو گرفتار کر لیا جس نے جرم تسلیم کرلیا۔ 

مزیدخبریں