لاہور(کر ائم رپو رٹر) شادباغ کے علاقے میں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جو گرفتاری سے بچنے کیلئے جی ٹی روڈ کی طرف فرار ہو گئے جنہیں ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پستول، ماسک، موٹرسائیکل، گولیاں و میگزین برآمد کر کے انہیں مال مسروقہ سمیت تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار رمضان، کاشف 33 سے زائد چوری، ڈکیتی و گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔