لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایک کروڑ سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد، 2ملزمان کراچی سے گرفتار کر لیے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتا یا کہ ملزمان نے وارداتوں میں جیولری، فارن کرنسی اور کیش چوری کرنے کا اعتراف کیا پیشہ ور گرفتار ملزمان میں محمد شہباز اور اس کا ساتھی طیب شامل ہیں ملزمان مدعی مقدمات کے گھروں سے جیولری،یو ایس اور کینڈین ڈالرز سمیت پاکستانی کرنسی چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا ملزمان سے چوری ہونے والا تمام سامان برآمد کر لیا گیاملزمان 3 روز جمعہ، ہفتہ اور اتوار وارداتیں کرنے کے لیے کراچی سے لاہور آتے تھے انویسٹی گیشن پولیس ٹاؤن شپ اور چوہنگ نے ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے سپرد کردیاگیا۔
اپنے سامان کی واپسی پر مدعیان کا ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیمز کا شکریہ کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ جرائم پیشہ ناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیمز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔