پنجرے میں داخل ہونے  والا شہری شیر کے حملہ میں زخمی

Jan 21, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار کے علاقے میں شیر کے پنجرے میں چلے جانے کی وجہ شہری شیر کے حملے میں زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق یہ واقع سبزہ زار کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس پر پیش آیا جہاں شہری عظیم شیر دیکھنے گیا  تاہم عظیم نے غلطی سے شیر کے پنجرے میں قدم رکھ لیاجس کے نتیجے میں شیر نے حملہ کر دیا شیر کے حملے میں عظیم کے سر، چہرے اور بازو پر شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا  پولیس نے  واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

مزیدخبریں