پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 27لاکھ روپے جاری 

Jan 21, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج  کیلئے مزید 27 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور کے کانسٹیبل عبدالرحمٰن کو ڈیڑھ سالہ بیٹی کے سماعت کے علاج کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار،لیڈی سب انسپکٹر ماہ نور، ہیڈ کانسٹیبل محمد بابر اور کانسٹیبل شاہد حسین کو بچوں کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس، میانوالی کے اے ایس آئی محمد سوار خان کو ڈیڑھ سالہ بیٹے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے، ساہیوال کے کانسٹیبل یاور حسین کو 02 سالہ بیٹی کے دل کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے،لاہور کے ڈرائیور کانسٹیبل پرویز اختر کو بیٹی کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے،ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ اور کانسٹیبل محمد بلال کو اپنے بیٹوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے  آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔

مزیدخبریں