لاہور(کر ائم رپو رٹر)گلشن راوی پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں اور جھپٹا سنیچر گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث ملزمان بنیامین، حیدر علی کو گرفتار کر کے ان سے موبائل فونز، جیولری، لیپ ٹاپ، لیڈیز پرس، ہزاروں روپے نقدی، پستول 30 بور بمہ گولیاں اور موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو خواتین سے جھپٹا مار کر پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی اسلام پورہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل نکلی ۔