لاہور(کر ائم رپو رٹر) برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کر کے ملزمان سے2کروڑمالیت کی ساڑھے 6کلو سے زائداعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن، ڈرون کیمرہ، نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے،پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں گرفتارہونے والے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کانسٹیبل طارق شمالی چھاؤنی میں تعینات جبکہ کانسٹیبل عثمان چند ماہ قبل ڈولفن فورس سے برخاست ہوا تھا،ملزمان نے افغانستان اور خیبرپختونخوا سے 10 کلو سے زائد ہیروئن منگوائی تھی جس میں سے 3 کلو سے زائد منشیات ہمسایہ ملک سمگل کرچکے،سمگلنگ گروہ میں 3 بھائی ملوث ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار ہیں ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کرتے ہیں۔
برکی پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی پولیس ذرائع کے مطابق