پہلے دن سے مذاکرات کا  حامی نہیں تھا،حنیف عباسی

Jan 21, 2025

اسلام آباد(ان این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں تو پہلے دن سے مذاکرات کا حامی نہیں تھا۔ پیرکوپارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ یہ قابل اعتبار لوگ نہیں،مذاکرات نہ کل کامیاب ہونے تھے، نہ آج ہوں گے اور نہ کل ہوں گے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ ان کے پاس اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے حوالے سے سازش کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سازش کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے۔

حنیف عباسی

مزیدخبریں