اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کیلئے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشنز تجرباتی بنیاد پر ریٹنگ سسٹم کے اجراء کیلئے تیار رہیں اس دوران گریڈ 17اور بڑے افسران کو کوئی اسائمنٹ نہیں دی جائے گی۔ایف بی آر کے تمام ممبران، چیف کلکٹرز، ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،نئے سسٹم کے تجرباتی اجرا کیلئے فیلڈ فارمیشنز کو آج ہی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف بی آر انعام