راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آرمی چیف