کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور تین بھائی زخمی ہو گئے۔پولیس حکام نے کہا کہ گھر میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی بھائیوں کی شناخت ہوگئی، اسداللہ،سمیع اللہ جاں بحق جبکہ امیرعبداللہ اور اکرم اللہ زخمی ہوئے۔تاہم اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی، گولیاں لگنے سے اسد اللہ اور سمیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اکرام اللہ، شفیع اللہ اور امیر عبداللہ زخمی ہوگئے تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کے بیانات میں تضادہے، پہلے بھائیوں کے درمیان آپس کا جھگڑا کا معلوم ہوا، اب کہہ رہے ہیں باہر سے لوگ آئے تھے جو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی بھائی شفیع اللہ نے بیان میں کہا کہ جاں بحق اور زخمی تمام بھائی سرکاری ملازم ہیں، 4 سے 5 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔شفیع اللہ نے بتایا کہ ملزمان نے گھرسے کوئی چیز نہیں لوٹی،کسی سے دشمنی نہیں، ہمارا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے۔