ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کا معاملہ ،گرفتار2ملزمان سابق ڈولفن اہلکار، تیسرا ایس ایچ او کا بھائی نکلا

Jan 21, 2025 | 11:24 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے معاملے پر گرفتار2ملزمان سابق ڈولفن اہلکارجبکہ تیسرا ایس ایچ او کا بھائی نکلا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے برکی روڈ پرمنشیات ڈرون کے ذریعے سمگل کرتے ہوئے 3افراد کو گرفتار کیا تھا،گرفتار 3رکنی گینگ سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار2ملزمان سابق ڈولفن اہلکارجبکہ  تیسرا ایس ایچ او کا بھائی نکلا،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار عثمان اور شعیب سابق ڈولفن اہلکار ہیں،گرفتار تیسرا ملزم ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو کا بھائی ہے۔

مزیدخبریں