لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا ، وہ گزشتہ دس سال سے بابو صابو کے قریب ہی کرائے کے کواٹر میں رہائش پذیر تھا جبکہ ملزم عدیل بھی ساتھ واقع ورکشاپ میں کام کرتا تھا ، گزشتہ رات دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم عدیل نے انسپکٹر کے پستول سے ہی اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا ، سیف اللہ نیازی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔
ملزم انسپکٹر کو گولیاں مارنےکے بعد موقع سے فرار ہو گیا تاہم ڈولفن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو حراست میں لے لیاہے ۔