ٹرمپ نے سابق دور کے4 عہدیداروں کو برطرف کر دیا

Jan 21, 2025 | 04:42 PM

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے 4 عہدیداروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تقرر کئے جانے والے ان ایک ہزار سے زیادہ افراد کو برطرف کرنا شروع کر دیا جو ان کے ’امریکاکو عظیم بنانے‘ کے نظریے سے متفق نہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چار اہلکاروں کی نشاندہی کی جنھیں انھوں نے برطرف کر دیا ہے۔ ان میںکھیل، صحت اور غذائیت سے متعلق صدر کی کونسل میں شامل جوز اینڈریس، نیشنل انفراسٹرکچر ایڈوائزری کونسل کے مارک ملی، ولسن سینٹر برائے سکالرز سے برائن ہ±ک اور صدر کی ایکسپورٹ کونسل کی کیشا لانس بوٹمز شامل ہیں۔

مزیدخبریں