امریکہ کے نئے وزیر خارجہ سب سے پہلی ملاقات کس غیر ملکی رہنما سے کر رہے ہیں؟ جان کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

Jan 21, 2025 | 11:40 PM

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دوطرفہ اجلاس ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجلاس واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ہیڈ کوارٹرز "فوگی باٹم" میں  منعقد ہوگا۔ ایس جے شنکر امریکی حکومت کی دعوت پر واشنگٹن پہنچے تھے  تاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور 47ویں صدرِ امریکہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "وزیر خارجہ روبیو بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔"

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ ملاقات اُس دن ہوگی جب محکمہ خارجہ میں "کواڈ" وزارتی اجلاس بھی ہوگا، جس میں آسٹریلیا، بھارت، جاپان، اور امریکہ شامل ہیں۔ کواڈ ایک غیر رسمی گروپ ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دور میں تشکیل دیا گیا تھا اور بعد میں بائیڈن انتظامیہ نے اسے قیادت کی سطح پر فروغ دیا۔

مارکو روبیو نے اپنی پہلی کثیر الجہتی ملاقات کواڈ کے وزارتی اجلاس کے طور پر اور پہلی دوطرفہ ملاقات بھارت کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو امریکی سفارتی ترجیحات میں ایک اہم تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ خیال رہے کہ  عموماً امریکہ کی نئی انتظامیہ کا پہلا سفارتی رابطہ اپنے قریبی ہمسایہ ممالک کینیڈا اور میکسیکو یا نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں