شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا آغاز
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) بسنت کی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس لاہور نے شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا آغاز کر دیا سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بسنت کی آمد سے قبل شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے۔کمشنر لاہور مریم خان، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے گریٹر اقبال پارک کے مقام پر شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگا کر سٹالز کا آغاز کیا۔
کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر مفت سیفٹی راڈز کے سٹالز لگائے جا رہے ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درامد کریں اور قوانین کی پاسداری کریں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درامد کریں اور قوانین کی پاسداری کریں پنجاب حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔سی سی پی لا ہو ر بلا ل صد یق کمیا نہ نے کہا کہ حفاظتی راڈز لگانے کا بنیادی مقصد موٹر سائیکل چلانے والوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانا ہے بسنت کے موقع پر قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی بسنت کے موقع پر اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکل پر حفاظتی تار لازمی لگوائیں ۔ سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ بسنت ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے جسے ہم شہریوں کے ساتھ مل کر محفوظ اور یادگار بنائیں گے ہم امید کرتے ہیں کہ سال ہا سال کے انتظار کے بعد انے والے اس بسنت میلہ پر زندہ دلان لاہور اپنی پولیس کا ساتھ دیں گے موٹر سائیکلز کے سیفٹی راڈز کی تقسیم کا سلسلہ بسنت تک جاری و ساری رہے گاہم پرعزم ہیں کہ بسنت کے موقع پر زندہ دلان لاہور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے شہری 15 پر کال کر کے سیفٹی راڈز کے حوالے سے قائم سٹالز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
