ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت

  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت،جسٹس ملک اویس خالد نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں قوانین اور ضوابط کو چیلنج کیا گیا ہے، وکیل درخواست گزار  نے موقف اپنایا کہ اسمبلی میں شیئرز فروخت کرنے کا بل مسترد کردیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل سے بھی منظوری نہیں لی گئی، پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر شیئر فروخت غیر قانونی ہے،800 ارب روپے کی کمپنی کو صرف آٹھ ارب روپے فروخت کی، 270 ارب کے پی آئی اے روٹس بھی فروخت کر دیئے گئے، پی آئی اے قانون کے تحت پی آئی اے کے سرکاری شئیرز فروخت نہیں ہوسکتے،سال 2023 میں پی آئی اے کے شئیرز کی فروخت کا بل اسمبلی نے مستردکردیا،پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد کابینہ کو شئیرز کی فروخت کا کوئی اختیار نہیں تھا،پی آئی اے کی فروخت سے قبل مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی استدعا ہے کہ عدالت پی ا?ئی اے کی نجکاری کیعمل کو کالعدم قرار دے،عدالت پی ا?ئی اے کی ری سٹرکچرنگ کا بھی حکم دے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد نصر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاقومی مفاد کو پیش نظر رکھ کر پی ا?ئی اے شیئر فروخت کئے۔

پی آئی اے نجکاری 

مزید :

صفحہ آخر -