مانگا چوک سے پاس تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان

    مانگا چوک سے پاس تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (ملک رضوان الٰہی سے) مانگا چوک سے مانگا بائی پاس تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندا پانی جمع، شہری اذیت میں مبتلا۔شہریوں اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطابق مانگا چوک سے مانگا بائی پاس تک جانے والی مرکزی سڑک اس وقت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ خراب سڑک اور پانی کی وجہ سے آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سڑک پر جمع گندا پانی بدبو پھیلا رہا ہے اور موٹر سائیکل سواروں، رکشوں اور گاڑیوں کیلئے پھسلن کا سبب بن رہا ہے، جس سے حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی گئیں، تاہم تاحال کوئی مؤثر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عوامی،سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی مرمت، سیوریج کے مسئلے کا مستقل حل اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ذمہ دار اداروں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔