سخت پابندیاں، امریکا میں بھارتی طلباء کے داخلوں میں 75 فیصد تک کی کمی آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک )ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سخت پابندیوں کے باعث امریکا میں بھارتی طلباء کے داخلوں میں 75 فیصد تک کی کمی آگئی۔
بھارتی اخبار’’ دی اکنامک ٹائمز ‘‘کے مطابق بھارتیوں کے لیے امریکی ویزا لینا انتہائی مشکل ہے اور ملازمت سمیت دیگر محدود ہوگئے ہیں۔ بھارت پر امریکی سختی سے ویزا مسترد ہونےکی شرح بڑھ گئی ہے۔
اس کے علاوہ ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ویزا سختی پربھی بھارتی اخبار کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
بھارتی اخبار میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں امریکہ سے تقریباً 38 ہزار افراد ڈی پورٹ ہوئے اور اس میں سب سے زیادہ بھارتی تھے۔
