بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ کریش کر گیا ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
پریاگ راج ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی مائیکرولائٹ طیارہ کریش کرگیا۔
#प्रयागराज में शहर के बीचों-बीच तालाब में #एयरक्राफ्ट गिर गया है। बताया जा रहा है कि हवा में उड़े रहे एयरक्राफ्ट का अचानक बैलेंस बिगड़ा और केपी कॉलेज के पीछे गिर पड़ा। "#UttarPradesh #Aircraft #Prayagraj pic.twitter.com/tC84U51UWd
— mishikasingh (@mishika_singh) January 21, 2026
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک مائیکرو لائٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ کریش ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹس واقعے میں محفوظ رہے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق حادثے کے مقام سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دکھائی دیتا ہے، جبکہ کچھ حصوں میں آگ بھی لگی نظر آتی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں پائلٹس کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پریاگ راج میں ایک تالاب میں گرا۔ واقعے میں شہری و املاک بھی محفوظ رہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔
