خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت کیسے بڑھی۔۔؟ بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی میں بول پڑے

خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت کیسے بڑھی۔۔؟ بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی میں بول ...
 خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت کیسے بڑھی۔۔؟ بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی میں بول پڑے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت  کیسے بڑھی۔۔؟ بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی میں بول پڑے ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ   پنجاب حکومت نے گندم خیبر پختونخوا لے جانے پر پابندی لگائی ہے۔ اس پابندی کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت بہت زیادہ ہوچکی ہے۔

اس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کی اور مسئلہ حل کیا۔2 ماہ سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہماری طرف سے گندم کی دستیابی پر کوئی مسئلہ نہیں۔

رانا تنویر نے کہا کہ گندم سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔