گورنر سندھ سے عمران فاروق کے اہلخانہ کی ملاقات

گورنر سندھ سے عمران فاروق کے اہلخانہ کی ملاقات
گورنر سندھ سے عمران فاروق کے اہلخانہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادے اور شمائلہ عمران کی بہنوں سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے اور موجودہ چیلنجز کے حل کے لیے اپنی پوری کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔

ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادے نے گورنر سندھ کی کاوشوں اور کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

 ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔