وزیراعظم آج ڈیووس میں مصروف دن گزاریں گے
اسلام آباد /ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر آج ڈیووس میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان ناشتےکی تقریب میں شرکت اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات میں شریک ہوں گے جس کا موضوع ’’تقسیم شدہ عالمی منظر نامے میں مکالمے کی اہمیت‘‘ ہے ۔
وزیراعظم کی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
