ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے : گورنر خیبر پختونخوا

ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے : گورنر خیبر ...
 ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے : گورنر خیبر پختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔

 گورنر ہاؤس پشاور کے دفتر سے جاری بیان کےمطابق گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں حکومتی اور اپوزیشن بینچز مل کر نظام کو آگے بڑھاتے ہیں اور مضبوط اپوزیشن جمہوری عمل کو مؤثر بناتی ہے۔اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پارلیمان میں مثبت، تعمیری کردار ادا کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی اپوزیشن قیادت پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔