سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے
سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے۔ وہ 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے۔

میجر (ریٹائرڈ) راجہ نادر پرویز 11 نومبر 1940ء کو لائل پور (اب فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے تعلیم حاصل کی۔ 1965ء کے معرکہ رن کچھ، 1965ء کی پاک، بھارت جنگ کے غازی  تھے۔ 1971ء کی پاک، بھارت جنگ کے بعد بھارت میں فتح گڑھ کے جنگی قیدی کیمپ میں قید رہے اور وہاں سے فرار ہو کر بھوٹان اور نیپال کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ انہیں 2 مرتبہ ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

راجہ نادر پرویز مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور اسلامی جمہوری اتحاد کا حصہ رہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کے علاوہ اور پانی و بجلی کے بھی وزیر رہے۔

راجہ نادر پرویز 4 مرتبہ فیصل آباد اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔