ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ ، مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور

ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ ، مرکزی ...
ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ ، مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ آمنہ عروج کی ضمانت عدالت نے تین لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ملزمہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

 یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔