پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن مزید کمزور، اجلاس بلانے کےلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا حق کھو بیٹھی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن مزید کمزور، اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کا حق کھو بیٹھی۔
مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 13 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل کی تھی جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 86 رہ گئی ہے جو معطلی سے پہلے 99 تھی۔ اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروانے کے لئے ارکان کی تعداد 93 ہونی چاہئے، معطل ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا نام بھی شامل ہے۔
معطل ہونے والوں میں اپوزیشن ارکان صلاح الدین خان، محمد داؤد خان، علی رضا خان خاکوانی، محمد اقبال خٹک ، عدنان ڈوگر، وسیم خان، امتیاز محمود، محمد آصف، محمد نواز، جاوید نیاز منج، شاہد رضا، اعجاز حسین بخاری کے نام بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے اپوزیشن کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی مستعفیٰ ہو چکی ہے۔
