تبدیلی کے صوبے میں گٹر کے ڈھکن لگنے کو بھی بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے،عظمیٰ بخاری

تبدیلی کے صوبے میں گٹر کے ڈھکن لگنے کو بھی بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ...
تبدیلی کے صوبے میں گٹر کے ڈھکن لگنے کو بھی بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے خیبرپختونخوا میں ترقی کے نام نہاد دعوؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے صوبے میں گٹر کے ڈھکن لگنے کو بھی بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

عظمٰی بخاری نے خیبرپختونخوا میں گٹر کے ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ارے واہ! تبدیلی کے صوبے میں اتنی بڑی ترقی ہو رہی ہے اور ہمیں پتا ہی نہیں چلا۔حیرت انگیز طور پر گٹر کے ڈھکن کے پوسٹرز پر بھی سہیل آفریدی کی دو مختلف تصاویر شائع کی گئی ہیں، جیسے یہ کوئی تاریخی منصوبہ ہو۔

عظمٰی بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خوامخواہ ہی تنقید ہوتی ہے کہ یہ لوگ کام نہیں کرتے، دیکھیے گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔عوام اب محض تصویروں اور تشہیر سے بہلنے والے نہیں، انہیں حقیقی ترقی، بنیادی سہولیات اور عملی کارکردگی چاہیے، نہ کہ معمولی کاموں کو کارنامہ بنا کر پیش کیا جائے۔پنجاب میں عوامی فلاح کے بڑے منصوبے عملی شکل میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ دوسرے صوبوں میں معمولی کاموں پر بھی ڈھول پیٹا جا رہا ہے۔