کنجر ٹولاکے چھ جنسی درندوں کو غیر ملکی سیاح سے زیادتی پر عمرقید

کنجر ٹولاکے چھ جنسی درندوں کو غیر ملکی سیاح سے زیادتی پر عمرقید
کنجر ٹولاکے چھ جنسی درندوں کو غیر ملکی سیاح سے زیادتی پر عمرقید

  

بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کنجر ٹولا کے چھ افراد کو سوئس سیاح سے اجتماعی زیادتی پر عمر قید اور دس دس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔39سالہ سوئس خاتون اپنے ساتھی سمیت ہندوستان کے سائیکل ٹوئر پر تھی اسے ضلع داتیا کے جنگلی علاقے میں اغوا کر کے اجتماعی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عدالت نے مدھیہ پردیش کے گاﺅں کنجر ٹولا کے رام پرو،برجیش عرف گجا،بھٹہ ،ہرشی عرف بابا،بشنوں اور میتن کو قصور وار ثابت ہو پر سزا سنائی ہے۔پراسکیوٹر جنرل راجندر تیواری کا کہنا ہے کہ تمام مجرموں کو سزا ملنا اطمنان بخش ہے۔

مزید : بین الاقوامی